مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ انتہائی خوش ہیں کہ نریندر
مودی اور آدتیہ ناتھ یوگی کی حکومت عوام کی توقعات پر کھری اتر رہی
ہے۔مسٹر سنگھ اپنے پارلیمانی حلقہ لکھنؤ کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔وہ دورے کے پہلے دن آج شام یہاں برہمن سماج سبھا کی طرف سے منعقد ہولی ملن تقریب میں شامل ہوئے۔